امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ امدادِ باہمی کی سوسائٹیز کا، ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم تعاون ہے۔ جناب شاہ نے یہ بات گجرات کے شہر آنند میں Amul اور NDDB کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ افتتاح کی یہ تقریب امدادِ باہمی کی وزارت کے چار سال پورے ہونے پر منعقد کی گئی تھی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ دو لاکھ نئے PACs، سہکاریتا یونیورسٹی، پیداوار اور اناج کی فروخت سے متعلق، امدادِ باہمی کی تین سوسائٹیز اور ڈیری سے متعلق امدادِ باہمی کی تین سوسائٹیز، اِن سب سے، ملک کی امدادِ باہمی کی تحریک کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔ جناب شاہ نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو اُن کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ اُن کے بغیر، کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ نہیں بن سکتا تھا۔
Site Admin | July 6, 2025 9:53 PM
امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ امدادِ باہمی کی سوسائٹیز کا، ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم تعاون ہے
