الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بوتھ سطح کے افسران BLOs نے بہار میں ایک کروڑ 50 لاکھ گھروں کا پہلا دورہ مکمل کر لیا ہے۔ ایک بیان میں کمشنر نے کہا ہے کہ ریاست میں تقریباً 7 کروڑ 90 لاکھ رائے دہندگان میں سے 6 کروڑ 86 لاکھ سے زیادہ مردم شماری Forms خصوصی نظرثانی کی مشق کے دوران تقسیم کیے گئے ہیں، جو ابھی جاری ہے۔ بوتھ سطح کے افسران BLO اپنی اس مشق کے دوران رائے دہندگان کے مکانوں کا تین بار دورہ کریں گے۔ اس تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے ذریعے ایک لاکھ 54 ہزار سے زیادہ بوتھ سطح کے ایجنٹس BLAs مقرر کیے گئے ہیں۔ وہ SIR کے پروسیز میں سرگرم تعاون بھی فراہم کر رہے ہیں۔×
Site Admin | July 5, 2025 9:37 AM | ECI SIR Bihar
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بوتھ سطح کے افسران BLOs نے بہار میں ایک کروڑ 50 لاکھ گھروں کا پہلا دورہ مکمل کر لیا ہے۔
