ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 13, 2025 9:42 PM

printer

اسرائیل کی فوج نے آج صبح سویرے ایران پر ہوائی حملے کئے ہیں جن میں ایران کی کلیدی نیوکلیائی سہولتوں کو نشانے بنایا گیا۔ ایران کی Tasnim نامی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، رہائشی علاقوں پر حملہ کیا گیا ہے جس میں کم سے کم 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب تک ضروری ہوگا، یہ فوجی کارروائی جاری رہے گی۔ جواب میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کو سخت ترین سزا کیلئے خبردار کیا ہے۔ اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ ایران نے تقریباً 100 ڈرونز اِس کے علاقے پر فائر کئے جن میں سے بہت سوں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ اسی دوران، وزیر اعظم نریندر مودی کو اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے ٹیلیفون کرکے مغربی ایشیا میں ابھرتی ہوئی صورتحال سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ انھوں نے بھارت کی تشویش کو شیئر کیا اور خطے میں امن اور استحکام کے جلدی بحال ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ بھارت نے دونوں فریقوں سے استقلال برتنے اور سفارتی چینلوں کے ذریعے ضروری معاملات کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

بھارت-منگولیا کی مشترکہ فوجی مشق NOMADIC ELEPHANT کا 17 واں ایڈیشن آج منگولیا کے Ulaanbaatar میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امور دفاع کے سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے NOMADIC ELEPHANT مشق کے دوران بھارتی فوجیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، لگن اور ان کے طرز عمل کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشق، بھارت اور منگولیا کے درمیان دوستی، باہمی اعتماد اور مشترکہ ثقافتی تعلقات کی ایک علامت ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں