ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 26, 2025 10:29 PM

printer

اسرائیل اور حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے پانچویں مرحلے کے تحت تازہ تعطل کو حل کرنے سے اتفاق کیا ہے

اسرائیل اور حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے پانچویں مرحلے کے تحت تازہ تعطل کو حل کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ مصر کی حکومت کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان اتفاقِ رائے ہوگیا ہے، جس کے تحت اغواء کئے گئے آخری چار افراد کی لاشیں اسرائیل کے سپرد کی جائیں گی اور اُس کے بدلے 620 فلسطینی قیدی اور زیرِ حراست افراد رہا کئے جائیں گے، جنہیں پچھلے سنیچر کو رہا کیا جانا تھا۔ اسرائیل نے اِس سلسلے میں احتجاج کی صورت میں اُن کی رہائی کو موخر کیا تھا، جو اُس کے بقول حماس کی جانب سے، اُن کی رہائی کے دوران اغواء کئے گئے افراد کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا گیا اور اُس نے مطالبہ کیا کہ اِس بات کی ضمانت دی جائے کہ مستقبل میں مغویہ افراد کی رہائی شرمندہ کرنے والی تقریبات منعقد کئے بغیر عمل میں آئے گی۔

حماس نے کہا کہ یہ معاہدے کی ایک سنجیدہ خلاف ورزی تھی۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان 42 دن کی جنگ بندی کے معاہدے کو، اگر توسیع نہ دی گئی، تو اس ہفتے کے آخر میں معاہدے کی مدت ختم ہوجائے گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں