اسرائیل اور ایران میں بھارت کے سفارتخانوں نے ہندوستانی باشندوں کیلئے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ چاق و چوبند رہیں اور حفاظتی ضابطوں پر عمل کریں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر بھارت کے سفارتخانے نے دونوں ملکوں میں ہندوستانی باشندوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط سے کام لیں، ملک کے اندر غیر ضروری سفر نہ کریں اور پناہ گاہوں کے قریب رہیں۔ سفارتخانے نے ہندوستانی باشندوں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ مزید ہدایت کے لئے سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر رکھیں۔
Site Admin | June 13, 2025 3:20 PM
اسرائیل اور ایران میں بھارت کے سفارتخانوں نے ہندوستانی باشندوں کیلئے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ چاق و چوبند رہیں اور حفاظتی ضابطوں پر عمل کریں
