ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 29, 2025 9:48 AM | CHAR DHAM YATRA

printer

  اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کَل سے شروع ہونے والی چار دھام یاترا سے قبل انتظامات کا جائزہ لیا۔

 

تراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی نے کَل سے شروع ہورہی ’چار دھام یاترا 2025‘ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ریاست کے سبھی ضلع کلکٹروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب دھامی نے کہا کہ عقیدت مند، 2 مئی سے کیدار ناتھ دھام میں بابا کیدار کے درشن کرسکیں گے۔ چاردھام یاترا 2025 کیلئے رجسٹریشن گزشتہ کل سے شروع ہوچکا ہے۔ خصوصی صلاحیت کے حامل افراد، معمر شہریوں اور غیر ملکی شہریوں کیلئے خصوصی کاؤنٹرس قائم کئے جارہے ہیں۔

اس کے علاوہ 20 فری رجسٹریشن کاؤنٹرس بھی قائم کئے گئے ہیں۔ اتراکھنڈ حکومت نے سالانہ یاترا میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں کی تعداد کے پیش نظر وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔ یاترا کے تحت ہزاروں عقیدت مند یمنوتری، گنگوتری، کیدارناتھ اور بدری ناتھ کے پوتر مقامات کا درشن کرتے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں