ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 30, 2025 2:40 PM

printer

اتراکھنڈ میں چار دھام یاترا، آج گنگوتری اور یمنوتری دھاموں کے کپاٹ کھولے جانے کی رسم سے شروع ہوگئی ہے۔

اتراکھنڈ میں چار دھام یاترا، آج گنگوتری اور یمنوتری دھاموں کے کپاٹ کھولے جانے کی رسم سے شروع ہوگئی ہے۔  یہ یاترا اترکاشی ضلعے میں Akshay Tritiya کے موقع پر شروع ہوئی ہے۔ گنگوتری دھام کے کپاٹ روایتی دعاؤں اور وید منتروں کے جاپ کے ساتھ کھولے گئے۔ ملک کے مختلف حصوں سے عقیدتمند گنگوتری اور یمنوتری دھام میں پوجا ارچنا کیلئے اترکاشی ضلعے پہنچ چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پشکر دھامی نے بھی اِس موقع پر پوجا ارچنا کی۔ کیدار ناتھ دھام کے کپاٹ جمعہ کو، جبکہ بدری ناتھ دھام کے کپاٹ اتوار کو کھولے جائیں گے۔ ریاستی سرکار نے وسیع انتظامات کئے ہیں، خاص طور سے سلامتی، ٹریفک کے بندوبست، بھیڑ بھاڑ کو کنٹرول کرنے، صحت اور صفائی ستھرائی پر خاص توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں