اب کچھ خبریں کھیلوں کی دنیا سے، بھارتی گرینڈماسٹر Iniyan Panneerselvam نے ملیشیا میں کھیلے گئے 9ویں بین الاقوامی اوپن شطرنج ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا ہے۔ تملناڈو سے تعلق رکھنے والے اس 22 سالہ کھلاڑی نے فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 گیمز میں آٹھ اعشاریہ پانچ پوائنٹ بناکر ویتنام کے گرینڈ ماسٹر Nguyen Van Huy کو شکست دی۔
ادھر نیدرلینڈس میں جاری ٹاٹا اسٹیل شطرنج ٹورنمنٹ میں چھٹے مرحلے کے اختتام پر ازبیکستان کے Nodribek عبد الستاروف سرِدست سرفہرست ہیں، جبکہ بھارت کے آر۔پراگ نَندا دوسرے اور D.Gukesh تیسرے مقام پر ہیں۔
ادھر کرکٹ میں، آج شام چنئی کے ایم۔اے۔چدمبرم اسٹیڈیم میں دوسرے ٹی ٹوئینٹی بین الاقوامی میچ میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ پانچ میچوں کی سیریز میں بھارتی ٹیم سردست ایک۔صفر سے آگے ہے۔ اِس میچ میں بھی بھارتی ٹیم جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔
ٹینس میں، آسٹریلین اوپن ٹینس میں خواتین کے سنگلز کے فائنل میں آج میلبورن کے شہر Rod Laver Arena میں عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپین Arya Sabalenka کا مقابلہ امریکہ کی 19 ویں سیڈ کی کھلاڑی Madison Keys سے ہوگا جبکہ مردوں کے ڈبلز کے فائنل میں برطانیہ کے Henry Patten اور فن لینڈ کے Harri Heliovaara کامقابلہ اٹلی کے Simone Bolelli اور Andrea Vavassori کی جوڑی سے ہوگا۔x