24 ویں اور آخری جین تیرتھنکر بھگوان مہاویر کا یوم پیدائش مہاویر جینتی آج ملک بھر میں روایتی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ یہ جین دھرم کے لوگوں کے لیے مقدس ترین دن میں سے ایک ہے۔ بھگوان مہاویر کے پیروکار پوجا کر کے، پرساد بانٹ کر اور رتھ جلوسوں میں حصہ لے کر اس تہوار کو مناتے ہیں۔ صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل نئی دلّی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جین برادری صدیوں سے سادگی، تحمل اور پائیداری کے اصولوں پر زندگی بسر کر رہی ہے۔ انہوں نے مقامی مصنوعات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں تیار کردہ زیادہ سے زیادہ اشیاء خریدی جائیں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دی جائے۔ انہوں نے مقامی مصنوعات کو عالمی مصنوعات بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ زندگی باہمی تعاون سے پروان چڑھتی ہے، اسے جین فلسفہ سے جوڑا۔×
Site Admin | April 10, 2025 9:59 AM | Mahavir Jayanti
آج ملک بھر میں مہاویر جینتی روایتی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ صدر جمہوریہ، نائب صدر اور وزیر اعظم نے اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔
