ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 31, 2025 10:50 PM

printer

آئی پی ایل کرکٹ میں، کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے میزبانی ممبئی انڈینس کے خلاف جیت کے لیے ایک سو سترہ رن کا نشانہ رکھا ہے۔

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، آج شام وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے میزبان ممبئی انڈینس کے خلاف جیت کیلئے 117 رَن کا نشانہ رکھا ہے۔ اس سے قبل بلے بازی کرتے ہوئے، کولکاتہ نائٹ رائیڈرس 16 اعشاریہ دو اوورس میں 116 رَن بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ممبئی انڈینس کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ جیتنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے کیونکہ اپنے سابقہ میچوں میں اسے گجرات ٹائٹنس اور چنئی سُپر کنگس نے ہرا دیا تھا۔ دوسری جانب کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے ایک میچ جیتا ہے، جبکہ ایک میچ ہارا ہے۔ اس نے راجستھان رائلس کو ہرایا لیکن سیزن کے افتتاحی میچ میں وہ رائل چیلنجرس بنگلورو سے ہار گئی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں