ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 2, 2025 9:48 AM

printer

آئی پی ایل ٹی-ٹوینٹی کرکٹ میں، کَل شام پنجاب کنگز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 8 وکٹ سے ہرایا۔

IPL ٹی ٹوئینی کرکٹ میں، کَل لکھنو کے اِکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں پنجاب کنگس نے لکھنو سپرجائنٹس کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ پَرَبھ سِمرن سنگھ نے شاندار 69 رن بنائے۔
اِس سے پہلے پنجاب کنگس نے ٹاس جیتا اور گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ میزبان لکھنو سپر جائنٹس نے مقررہ 20 اوورس میں 7 وکٹ پر 171 رن بنائے۔
جواب میں پنجاب کنگس نے 16 اوورس، دو گیندوں میں دو وکٹ پر جیت کا نشانہ آسانی سے حاصل کرلیا۔ پَرَبھ سِمرن سنگھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
آج بینگلورو کے ایم۔چنا سوامی اسٹیڈیم میں رایل چیلنجرس بینگلورو کا مقابلہ گجرات ٹائنٹس سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں