ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 1, 2025 12:23 AM

printer

آئندہ مردم شماری میں ذات پر مبنی شماریات شامل کرنے کو سماجی برابری اور ہر طبقے کے حقوق کیلئے ایک مضبوط عزم کا پیغام: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آئندہ مردم شماری میں ذات پر مبنی شماریات شامل کرنے کو سماجی برابری اور ہر طبقے کے حقوق کیلئے ایک مضبوط عزم کا پیغام قرار دیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب شاہ نے کہا کہ یہ فیصلہ، پسماندہ طبقات کو مرکزی دھارے میں لانے، شمولیت کو فروغ دینے اور محروم طبقات کی ترقی کیلئے نئے راستے فراہم کرے گا۔

BJP کے قومی صدر جگت پرکاش  نڈا نے کہا کہ یہ فیصلہ، اُن لوگوں کیلئے انتہائی اہم ہے، جنہیں طویل عرصے سے ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔

کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے نے اِس فیصلے پر ردّ عمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ کانگریس پارٹی نے اِس کا پہلے دن سے مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اُن کی پارٹی مکمل طور پر اِس کی حمایت کرتی ہے لیکن اس کے لئے وقت کی ایک حد مقرر کی جائے اور معلوم ہو کہ یہ کب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اِس کیلئے بجٹ مختص کیا جانا چاہیے اور یہ ایک بلیو پرنٹ یعنی نقشِ راہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اِس معاملے میں ایک ماڈل بن چکا ہے۔

لوک جن شکتی (رام ولاس) لیڈر اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے کہا کہ یہ ایک بڑا اور تاریخی فیصلہ ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جناب پاسوان نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایک دیرینہ مطالبے کو پورا کر دیا ہے۔

تیلگودیشم پارٹی TDP چیف اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ ایم چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ مذکورہ فیصلہ، وزیر اعظم نریندر مودی کے شمولیت والی حکمرانی کے تئیں گہرے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں