Vanuatu کے وزیر اعظم Jothham Napat نے شہریت سے متعلق کمیشن کو انڈین پریمیئر لیگ IPL کے سابق سربراہ للت مودی کو جاری کردہ Vanuatu کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ جناب Napat نے کہا کہ Vanuatu کی شہریت حاصل کرنا ایک اعزاز ہے، حق نہیں ہے۔ یہ فیصلہ میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے کہ للت مودی کو جنوبی بحرالکاہل میں ایک چھوٹے سے جزیرہ نما ملک Vanuatu کی شہریت مل گئی ہے۔
گزشتہ جمعہ کو وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ للت مودی نے اپنا بھارتی پاسپورٹ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سپرد کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ موجودہ قوانین اور طریقہئ کار کے مطابق درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بھارت قانون کے تحت ان کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔
للت مودی انڈین پریمیئر لیگ IPL کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے دور میں کروڑوں روپے کے غبن کے الزام میں بھارتی حکام کو مطلوب ہے۔ انہوں نے 2010 میں بھارت چھوڑ دیا تھا۔ اب وہ لندن میں مقیم ہے۔