GST بچت اُتسو سے پورے ملک میں شہریوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ یہ 22 ستمبر سے شروع ہوا تھا اور اِس کے تحت نریندر مودی سرکار نے کئی شعبوں میں GST شرحیں کافی کم کردی ہیں۔ آج ہم اِس بات کا تذکرہ کر رہے ہیں کہ الیکٹرانکس کے شعبے میں نئی GST شرحوں سے کس طرح لوگوں کو مدد مل رہی ہے۔
اگلے سلسلے کی GST اصلاحات نے الیکٹرانکس شعبے کو نمایاں راحت فراہم کی ہے، کیونکہ اس سے ٹیکس کا بوجھ کم ہوا ہے اور صارفین کے لیے الیکٹرانکس مصنوعات زیادہ سستی ہوگئی ہیں۔ ایئر کنڈیشنر اور ڈش واشرز پر GST کو 28 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کرنے سے گھریلو ساز و سامان کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح، ٹیلی ویژن، مانیٹرز اور پروجیکٹرز پر GST اب 28 فیصد کے بجائے 18 فیصد ہے، جس سے ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے، جموں و کشمیر کے ایک الیکٹرانکس تاجر ونیت شرما نے حکومت کے اس فیصلے کو سراہا اور کہا کہ LCD ٹی وی جیسے الیکٹرانک اشیاء پر GST میں 10 فیصد کی کمی سے صارفین کا مالی بوجھ کم ہوا ہے۔
نئی اصلاحات کا مقصد میک اِن انڈیا پہل کو فروغ دینا، الیکٹرانکس کے شعبے میں مانگ میں اضافہ کرنا اور شہریوں کو جدید اور پائیدار ٹیکنالوجیز کم لاگت پر دستیاب کرانا ہے۔