منفرد شناخت سے متعلق بھارت کی اتھارٹی UIDAI نے پورے ملک میں آدھار نظام کو درست کرنے کی کوششوں کے تحت اُن دو کروڑ سے زیادہ افراد کے آدھار نمبرس کو غیر فعال بنا دیا ہے جن کی موت ہو چکی ہے۔
الیکٹرانکس اور IT محکمے کی وزارت نے کہا ہے کہ UIDAI نے بھارت کے رجسٹرار جنرل، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے یہ ڈیٹا حاصل کیا ہے۔ اُس نے یہ بھی کہا ہے کہ کوئی بھی آدھار نمبر کبھی بھی کسی دوسرے شخص کو الاٹ نہیں کیا جاتا۔
وزارت نے کہا ہے کہ کسی شخص کی موت ہونے کی صورت میں یہ ضروری ہے کہ اُس کا آدھار نمبر غیر فعال بنایا جائے تاکہ شناخت سے متعلق کسی بھی طرح کی دھوکہ دہی کی روک تھام کی جا سکے اور بہبود کی اسکیموں کے فائدوں کیلئے اِس طرح کے آدھار نمبر کا بیجا استعمال نہ ہو سکے۔
اِدھر UIDAI نے آدھار نمبر رکھنے والے افراد سے کہا ہے کہ وہ اپنے کنبے کے کسی ممبر کی موت ہونے کی اطلاع متعلقہ حکام سے موت سے متعلق سرٹیفکٹ حاصل کرنے کے بعد myAadhaar Portal پر دیں۔x