بھارت کی منفرد شناخت سے متعلق اتھارٹی UIDAI نے ملک بھر کے اسکولوں سے کہا ہے کہ وہ 5 سال سے 15 سال کی عمر کے درمیان کے بچوں کے لازمی آدھار بایو میٹرک اَپڈیٹ، MBU کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔
UIDAI کے CEO بھونیش کمار نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں کو اِس بارے میں لکھا ہے اور اُن سے طے شدہ MBU کیمپس منعقد کرانے میں مدد کی درخواست کی ہے۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ UIDAI اور وزارت تعلیم نے قریب 17 کروڑ بچوں کے لیے ”ایجوکیشن پلس“ پلیٹ فارم کی خاطر، یونیفائڈ ڈسٹرک انفارمیشن سسٹم پر زیر التواء MBU میں مدد کے لیے اشتراک کیا ہے۔×