بھارت کی منفرد شناخت کی اتھارٹی UIDAI نے ”آدھار ویژن 2032“ فریم ورک کا آغاز کر دیا ہے۔ اِس کا مقصد AI، بلاک چین، کوانٹم کمپیوٹنگ اور جدید ترین Encryption کے ذریعے، مستقبل میں ثبوت کے طور پر کام آنے والی ڈیجیٹل شناخت کو مستحکم کرنا ہے۔
الیکٹرانِکس اور IT کی وزارت نے کَل کہا کہ اِس فریم ورک سے، بھارت کے ڈیجیٹل شناخت کے ایکو نظام کی، نئے سرے سے وضاحت کرنے اور اگلی دہائی کے لیے اگلی نسل کی ڈیجیٹل حکمرانی کے عمل میں تیزی لانے کے لیے ایک جامع خاکہ فراہم ہوگا۔
اِس فریم ورک کو تیار کرتے ہوئے ٹکنالوجی سے متعلق سرکردہ شخصیتوں کی ایک اعلیٰ سطحی ماہر کمیٹی سے رہنمائی حاصل کی گئی ہے، تاکہ آدھار کو، ڈیجیٹل شکل میں، ذاتی معلومات کے تحفظ سے متعلق قانون اور سائبر سکیورٹی کے عالمی معیارات کے مطابق استعمال کیا جا سکے۔
وزارت نے مزید کہا کہ یہ خاکہ، ٹکنالوجیکل قیادت کو برقرار رکھنے اور آدھار کو ایک محفوظ، سب کی شمولیت والی اور عوام پر مرکوز ڈیجیٹل شناخت کے طور پر استعمال کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔×