September 22, 2025 2:59 PM

views 16

نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس کے عنوان سے وزیراعظم نریندر مودی کی تقاریر پر مشتمل چار کتابوں کی رسمِ اجراء انجام دی۔

  نائب صدر جمہوریہ سی-پی-رادھا کرشنن نے آج نئی دلی میں ایک تقریب میں ”سب کا ساتھ سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس“ کے عنوان سے وزیراعظم نریندر مودی کی تقاریر پر مشتمل چار کتابوں کی رسمِ اجراء انجام دی۔     اِن کتابوں کو Publications Division نے شائع کیا ہے۔ اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب رادھا کرشنن نے کہا کہ جناب مودی ملک اور بیرونِ ملک کروڑوں لوگوں کیلئے باعثِ تحریک ہیں۔ نائب صدر نے کہا کہ جناب مودی عام آدمی کے نمائندے سے آگے بڑھ کر عوام کے ایک ایسے حقیقی رہنما بن گئے ہیں، جن کے عز...