July 19, 2025 9:55 AM

views 31

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بنیادی ڈھانچے میں کایہ پلٹ کرتے ہوئے سال 2047 تک ترقی یافتہ ملک بننے کا بھارت کا عزم، عالمی مباحثوں کا مرکزی موضوع ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سال 2047 تک ترقی یافتہ ملک بننے کا بھارت کا عزم، جو کہ بنیادی ڈھانچے میں کایہ پلٹ کرنے سے تحریک پا رہا ہے، عالمی مباحثوں کا مرکزی موضوع ہے۔ جناب مودی، کل مغربی بنگال کے دُرگاپور میں 5 ہزار 400 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھنے، افتتاح کرنے اور اُنہیں قوم کے نام وقف کرنے کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ اِن پروجیکٹوں سے خطّے کے بنیادی ڈھانچے اور معاشی ترقی کو استحکام ملے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج دنیا بھر میں ترقی یافتہ ملک بننے ...