June 18, 2025 10:00 AM
20
وزیر اعظم نے کناڈا کے شہر Kananaskis میں G7 کی سربراہ کانفرنس میں گلوبل ساؤتھ کی تشویش اور امنگوں کو اُجاگر کیا اور آب و ہوا کی تبدیلی، توانائی کی یقینی فراہمی، تکنیک اور قیامِ امن کے بارے میں اجتماعی اقدامات پر زور دیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کو اُجاگر کیا ہے کہ کم خرچ، قابلِ بھروسہ اور پائیدار توانائی کو یقینی بنانا بھارت کی ترجیح ہے۔ کناڈا کے شہر Kananaskis میں G7 کی 51 ویں سربراہ کانفرنس سے اپنے خطاب میں جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ AI اپنے آپ میں توانائی کی سرگرمی والی تکنیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابلِ تجدید توانائی تکنیک کے سرکردہ رول والے معاشرے کی توانائی کی ضروریات پائیدار انداز سے پوری کرنے کا راستہ ہے۔ جناب مودی نے گلوبل ساؤتھ کی تشویش اور ترجیحات پر توجہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے...