July 6, 2025 10:12 AM
14
وزیر اعظم مودی نے Buenos Aires میں ارجنٹینا کے صدر Javier Milei کے ساتھ بات چیت کی۔ دونوں ملکوں نے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کل ارجنٹینا کے صدر Javier Milei کے ساتھ ایک مفید اور نتیجہ خیز میٹنگ کی۔ یہ دورہ پچھلے 57 سال میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا ارجنٹینا کا پہلا دو طرفہ دورہ تھا۔ دونوں رہنماؤں نے بالمشافہ میٹنگ کی، جس کے بعد وفود کی سطح کی بات چیت ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت اور کاروبار، ٹیکنالوجی، دفاع، خلا، صحت اور دوا سازی سمیت اہم شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ک...