June 2, 2025 9:15 AM June 2, 2025 9:15 AM

views 2

IPLکرکٹ میں، پنجاب کنگس فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ اُس نے دوسرے کوالیفائر میچ میں ممبئی انڈینس کو پانچ وکٹ سے ہرایا۔

IPL کرکٹ میں، کل احمد آباد میں کھیلے گئے دوسرے کوالیفائر میں پنجاب کنگس نے ممبئی انڈینس کو 5 وکٹ سے ہرا دیا۔ اس سنسنی خیز مقابلے میں 204 رن کے لیے کھیلتے ہوئے کپتان شرے یس ایّر نے 87 رن اور نہال وڈھیرا نے 48 رن بنائے اور ایک اوور باقی رہتے ہوئے نشانہ حاصل کر لیا۔ کل ہونے والے فائنل میں اب پنجاب گنگس کا مقابلہ رائل چیلنجرس بنگلورو سے ہوگا۔ اس دوران پنجاب کنگس فائنل جیت کر اپنا پہلا IPL خطاب جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔×

May 31, 2025 9:25 AM May 31, 2025 9:25 AM

views 16

IPL کرکٹ میں، ممبئی انڈینس، گجرات ٹائٹنس پر سنسنی خیز 20 رن کی کامیابی کے ساتھ، کوالیفائر 2 میں پہنچ گئی ہے۔

IPL کرکٹ میں، کل رات چندی گڑھ کے مہاراجہ Yadavindra سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئے Eliminator مقابلے میں ممبئی انڈینس نے گجرات ٹائٹنس کو 20 رن سے شکست دے کر دوسرے کوالیفائر میں جگہ بنا لی ہے۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینس نے مقررہ 20 اوورس میں 5 وکٹ پر 228 کا بڑا نشانہ رکھا تھا۔ گجرات ٹائٹنس 6 وکٹ پر 208 رن ہی بنا سکی اور 20 رن سے ہار گئی۔

May 29, 2025 9:43 AM May 29, 2025 9:43 AM

views 5

آج شام Mullanpur میں پہلے کوالیفائر میں پنجاب کنگس کا مقابلہ رائل چیلنجرس بنگلورو سے ہوگا۔

IPL کرکٹ میں آج سے پلے آف میچ کھیلے جائیں گے۔ آج شام مُلّن پور میں پہلے کوالیفائر میں پنجاب کنگس کا مقابلہ رائل چیلنجرس بنگلورو سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ پہلے کوالیفائر کے بعد، سب کی توجہ Eliminator راؤنڈ پر مرکوز رہے گی، جہاں کَل ممبئی انڈینس اور گجرات ٹائٹنس آمنے سامنے ہوں گے۔ Eliminator راؤنڈ میں جیتنے والی ٹیم کا میچ، پہلے کوالیفائر میں ہارنے والی ٹیم سے دوسرے کوالیفائر میں ایک جون کو ہوگا، جبکہ فائنل میچ پہلے اور دوسرے کوالیفائر کی فاتح ٹیموں کے درمیان ہوگا، جو 3 جون کو ا...

May 8, 2025 9:40 AM May 8, 2025 9:40 AM

views 2

IPL   ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں، کَل رات کولکاتہ کے ایڈن گارڈنس میں چنئی سپر کنگس نے کولکاتہ نائٹ رائڈرس کو  2 وکٹ سے ہرایا۔

IPL   ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں، کَل رات کولکاتہ کے ایڈن گارڈنس میں چنئی سپر کنگس نے کولکاتہ نائٹ رائڈرس کو  2 وکٹ سے ہرایا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے مقررہ 20 اوورس میں 6 وکٹ پر 179 رن بنائے۔    جیت کے لیے 180 رن کے نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے چنئی سپر کنگس نے 19 اوورس چار گیندوں میں آٹھ وکٹ پر 183 رن بناکر میچ جیت لیا۔x

May 7, 2025 9:34 AM May 7, 2025 9:34 AM

views 6

IPL ٹی ٹوئینٹی کرکٹ میں، کَل رات وانکھیڑے اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنس نے ممبئی انڈینس کو ڈَکوَرتھ لوئس کی بنیاد پر تین وکٹ سے ہرایا۔

IPL ٹی ٹوئینٹی کرکٹ میں، کَل رات وانکھیڑے اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنس نے ممبئی انڈینس کو ڈَکوَرتھ لوئس کی بنیاد پر تین وکٹ سے ہرایا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینس نے مقررہ 20 اوورس میں 8 وکٹ پر 155 رن بنائے۔  Will Jacks نے سب سے زیادہ 53 رن، جبکہ سوریا کمار یادو نے 35 رن بنائے۔ گجرات ٹائٹنس کی طرف سے سائی کشور نے دو وکٹ لیے جبکہ محمد سراج، ارشد خان، Prasidh Krishna، راشد خان اور Gerald Coetzee نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ آج کولکاتہ کے ایڈن گارڈنس میں شام ساڑھے سات بجے میزبان کولکاتہ نائٹ رائڈرس...

May 5, 2025 9:35 AM May 5, 2025 9:35 AM

views 2

IPL کرکٹ میں دھرم شالہ میں، پنجاب کنگس نے لکھنؤ سُپر جائنٹس کو 37 رن سے ہرایا۔

IPL کرکٹ میں، کل رات ہماچل پردیش کے دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پنجاب کنگس نے لکھنؤ سُپر جائنٹس کو 37 رن سے ہرا دیا۔ اس جیت کے ساتھ پنجاب کنگس ٹیبل پوائنٹس پر دوسرے مقام پر پہنچ    گئی ہے۔ 237 رن کا تعاقب کرتے ہوئے لکھنؤ سُپر جائنٹس مقررہ 20 اوورس میں 7 وکٹ پر 199 رن ہی بنا سکی۔ لکھنؤ سُپر جائنٹس نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پنجاب کنگس نے مقررہ 20 اوورس میں 5 وکٹ کے نقصان پر 236 رن کا نشانہ رکھا تھا۔ کل ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے ایک دوسرے میچ میں میزبان کولکاتہ نائٹ رائڈ...

April 28, 2025 9:55 AM April 28, 2025 9:55 AM

views 13

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، کل دلّی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے دلّی کیپیٹلز کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، کل دلّی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے دلّی کیپیٹلز کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔ دلّی کیپیٹلز کے 163 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے رائل چیلنجرس بنگلورو نے 18 اوورس تین گیندوں میں 165 رن بنائے۔ بنگلورو کی جانب سے کرونال پانڈیا نے سب سے زیادہ 47 گیند پر 73 رن بنائے اور وہ آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔ اس کے علاوہ وراٹ کوہلی نے 51 رن بنائے۔ آج جے پور کے شوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز اور گجرات ٹائنٹنس کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے ...

April 21, 2025 9:41 AM April 21, 2025 9:41 AM

views 9

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، کل رات ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس نے چنئی سُپر کنگس کو 9 وکٹ سے ہرا دیا۔

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، کل رات ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس نے چنئی سُپر کنگس کو 9 وکٹ سے ہرا دیا۔ چنئی نے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں 5 وکٹ پر 176 رن بنائے۔ ممبئی انڈینس نے، 26 گیندیں باقی رہتے ہوئے ایک وکٹ پر 177 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ اس سے قبل ایک دوسرے میچ میں چنڈی گڑھ کے مہاراجہ Yadavindra سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے پنجاب کنگس کو سات وکٹ سے ہرا دیا۔ آج کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں شام ساڑھے سات بجے کولکاتہ نائٹ رائڈرس اور گجرات ٹائٹنس کے درمیان ...

April 16, 2025 9:21 AM April 16, 2025 9:21 AM

views 3

آئی پی ایل کرکٹ میں کَل مہاراجہ  Yadavindra سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز نے کولکاتہ نائٹ رائڈرس کو 16 رَن سے شکست دے دی۔

آئی پی ایل کرکٹ میں کَل مہاراجہ  Yadavindra سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز نے کولکاتہ نائٹ رائڈرس کو 16 رَن سے شکست دے دی۔ 112 رَن کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے کولکاتہ 15 اوورز اور ایک گیند میں 95 رَن بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ IPL کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کے ذریعہ دفاع کیا جانے والا یہ سب سے کم اسکور ہے۔ آج نئی دلّی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دلّی کیپٹلز کا مقابلہ راجستھان رائلز سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے سے کھیلا جائے گا۔×

April 14, 2025 10:03 AM April 14, 2025 10:03 AM

views 14

IPL کرکٹ میں دلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس نے ڈیلہی کیپیٹلز کو 12 رن سے ہرایا۔

IPL کرکٹ میں، کل رات دلّی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس نے دلّی کیپیٹلز کو 12 رن سے ہرا دیا۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینس نے پانچ وکٹ پر 205 رن بنائے۔ تلک ورما نے 33 گیندوں پر 59 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ Ryan Rickelton، سوریہ کمار یادو اور نمن دھیر نے بھی کامیاب تعاون دیا۔ جواب میں دلّی کیپیٹلز 19 اوورس میں 193 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ دلّی کی جانب سے کرون نائر نے 40 گیندوں پر 89 رن بنائے۔ کرن شرما نے تین جبکہ Mitchell Santner نے دو وکٹیں حاصل کی۔ آج لکھنؤ کے ایکانہ اسٹیڈیم می...