April 10, 2025 9:49 AM

views 62

IPL T20 کرکٹ میں، احمدآباد میں گجرات ٹائٹنز نے راجستھان رائلز کو 58 رن سے ہرایا۔

IPL کرکٹ میں، احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنس نے راجستھان رائلز کو 58 رن سے ہرا دیا۔ 218 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان رائلز کی پوری ٹیم 19 اوورس اور دو گیندوں میں 159 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اس سے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات نے 6 وکٹ پر 217 رن بنائے۔ گجرات کے لیے سائی سُدرسن نے سب سے زیادہ 82 رن بنائے۔ انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی منتخب کیا گیا۔ مسلسل چار میچ جیت کر گجرات پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ آج رائل چیلنجرس بنگلورو اور ڈیلی کیپٹلز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ یہ میچ ...

March 24, 2025 10:02 AM

views 34

IPL-T20 میں چنئی سُوپر کنگز نے ممبئی انڈینس کو 4 وکٹ سے ہرا دیا۔

IPL-T20 میں چنئی سُوپر کنگز نے ممبئی انڈینس کو 4 وکٹ سے ہرا دیا۔ بائیں ہاتھ کے گیند باز نور احمد کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ نور احمد نے 4 وکٹ حاصل کیے۔ اس سے پہلے ایک دیگر میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے راجستھان رائلز کو 44 رن سے شکست دی۔ حیدرآباد کے  راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کل شام کھیلے گئے اس میچ میں اِشان کِشن نے شاندار سنچری بنائی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ IPL میں آج دلّی کیپیٹلز کا سامنا لکھنؤ سُوپر جائنٹس سے ہوگا۔ یہ میچ وشاکھا پٹنم میں شام ساڑھے سات بجے سے کھیلا جائے گا۔×

March 23, 2025 9:40 AM

views 40

انڈین پریمیر لیگ آئی پی ایل T-20 کرکٹ کے افتتاحی میچ میں کل رات کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے کولکاتہ نائٹ رائڈرس کو سات وکٹ سے ہرا دیا۔

انڈین پریمیر لیگ آئی پی ایل T-20 کرکٹ کے افتتاحی میچ میں کل رات کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے کولکاتہ نائٹ رائڈرس کو سات وکٹ سے ہرا دیا۔ آئی پی ایل کا 18 واں سیزن کل شام ایک عظیم الشان افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوا۔ آپی پی ایل کے پہلے میچ رائل چیلنجرس بنگلورو کے کپتان رجت Patidar  نے ٹاس جیت کر کولکتہ نائٹ رائیڈرس سے پہلے بلے بازی کرنے کو کہا جس پر اُس نے مقررہ 20 اوورس میں 8 وکٹ پر 174 رن بنائے۔ جواب میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے 17 ویں اوور میں جیت کا اپنا نشانہ حاصل کرلیا۔ ...