July 26, 2025 9:57 AM
15
بھارت نے، مالدیپ کے ساتھ 6 مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد کئی شعبوں میں تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔ بھارت نے، مالدیپ کو 4 ہزار 850 کروڑ روپے کا قرض فراہم کیا ہے۔
بھارت نے، مالدیپ کے ساتھ 6 مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد بہت سے شعبوں میں تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔ مفاہمت ناموں پر دستخط کَل مالے میں صدر کے دفتر میں، وزیر اعظم نریندر مودی اور مالدیپ کے صدر محمد Muizzu کے درمیان بہت سے موضوعات پر ہوئی بات چیت کے بعد کیے گئے۔ اِن شعبوں میں ماہی پروری اور آبی زراعت یا Aquaculture، موسمیات، ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچہ، UPI، بھارتی دواسازی اور رعایتی شرحوں پر قرض شامل ہیں۔ دونوں ملکوں نے ایک ترمیمی معاہدہ بھی کیا، جس کی رُو سے مالدیپ کی سالانہ قرضے کی و...