July 12, 2025 9:58 AM

views 16

پورے ہماچل پردیش میں مانسون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ راجدھانی شملہ سمیت ریاست کے مختلف حصوں میں  رُک رُک کر بارش ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

پورے ہماچل پردیش میں مانسون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ راجدھانی شملہ سمیت ریاست کے مختلف حصوں میں  رُک رُک کر بارش ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے اس مہینے کی 17 تاریخ تک کئی ضلعوں میں شدید بارش کا  Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔ آج شملہ کے کچھ حصوں سولن اور Sirmaur اضلاع کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے، اور شدید بارش کے امکانات سے خبردار کیا گیا ہے۔×

July 6, 2025 9:55 AM

views 27

ہماچل پردیش میں آج سے 9 جولائی تک مانسون کے زیادہ سرگرم رہنے کی وجہ سے لوگوں سے زیادہ محتاط رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔

ہماچل پردیش میں آج سے 9 جولائی تک مانسون کے زیادہ سرگرم رہنے کی وجہ سے لوگوں سے زیادہ محتاط رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست میں آنے والے دنوں میں تیز سے بہت تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے اور ریاست میں ریڈ، اورینج اور یَلو الرٹ جاری کیے ہیں۔ آج تین ضلعوں میں بہت تیز بارش کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، وہیں لاہول اِسپتی اور کِننور کو چھوڑ کر سبھی ضلعوں کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 8 جولائی کو اونا، حمیر پور، چمبا اور کانگڑا میں اورینج الرٹ، وہیں سبھی ضلعو ں کے لیے یلو الرٹ ...

July 5, 2025 9:45 AM

views 12

ہماچل پردیش میں، شملہ کے محکمہئ موسمیات کے مرکز نے آج سے لے کر اس ماہ کی 9 تاریخ تک ریاست میں شدید سے بہت شدید بارش کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔

ہماچل پردیش میں، شملہ کے محکمہئ موسمیات کے مرکز نے آج سے لے کر اس ماہ کی 9 تاریخ تک ریاست میں شدید سے بہت شدید بارش کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔ جنوب مغربی مانسون کے مزید سرگرم ہونے کی وجہ سے توقع ہے کہ اتوار اور پیر کو بارش اپنے عروج پر پہنچ جائے گی، جس سے پہاڑی علاقوں میں بادل پھٹنے اور مٹّی کے تودے کھسکنے کا خطرہ پیدا ہوجائے گا۔ ریاستی سرکار نے لوگوں سے غیر ضروری سفر سے بچنے اور چوکنّا رہنے کی اپیل کی ہے۔ سیاحوں کو سختی کے ساتھ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دریاؤں اور جھیلوں سے دور رہیں اور مقامی حکام ...

July 3, 2025 10:15 AM

views 22

ہماچل پردیش میں مانسون کی موسلہ دھار بارش، مٹی کے تودے کھسکنے اور بادل پھٹنے کے واقعات سے کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

ہماچل پردیش میں مانسون کی موسلہ دھار بارش، مٹی کے تودے کھسکنے اور بادل پھٹنے کے واقعات سے کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ پچھلے مہینے کی 20 تاریخ سے 62 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 56 اب بھی لاپتہ ہیں۔ موسمیات کے محکمے نے ریاست کے مختلف مقامات پر آٹھ جولائی تک شدید سے بہت شدید بارش کے امکان کے ساتھ موسم کے خراب حالات جاری رہنے کے تعلق سے ایک وارننگ جاری کی ہے۔ ہماچل پردیش کے ان علاقوں میں حالات کو قابو کرنے کی کوشش جاری ہے جو مانسون کی زبردست بارش سے متاثر ہوئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے ضلع انتظامیہ سے...

July 2, 2025 9:54 AM

views 18

ہماچل پردیش میں مانسون پوری طرح سرگرم ہے اور موسلہ دھار بارش، مٹی کے تودے کھسکنے اور بادل پھٹنے کے حالیہ واقعات سے جان اور مال کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

ہماچل پردیش میں مانسون پوری طرح سرگرم ہے اور موسلہ دھار بارش، مٹی کے تودے کھسکنے اور بادل پھٹنے کے حالیہ واقعات سے جان اور مال کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ بارش سے وابستہ واقعات میں اب تک 51 افراد ہلاک اور ایک سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جبکہ 21 افراد اب بھی لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ بارش اور مٹی کے تودے کھسکنے کی وجہ سے ریاست بھر کی سو سے زیادہ سڑکیں بندہیں اور کئی ضلعوں میں پینے کا پانی اور بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے۔ پچھلے 48 گھنٹے کے دوران مانسون کی شدید بارش، مٹی کے تودے کھسکنے اور بادل پھٹنے کی...

June 27, 2025 10:15 AM

views 30

ہماچل پردیش میں کئی مقامات پر دور دور تک بارش ہونے، بادل پھٹنے اور پانی بھر جانے کی وجہ سے جان و مال کے نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ہماچل پردیش میں کئی مقامات پر دور دور تک بارش ہونے، بادل پھٹنے اور پانی بھر جانے کی وجہ سے جان و مال کے نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے کے واقعات میں 15گھروں اور دو قومی شاہراہوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دھرم شالہ کے نزدیک Khaniyara میں Manuni نالے سے پانچ لاشیں برآمد کی گئی ہیں جہاں اچانک آئے سیلاب میں آٹھ مزدور بہہ گئے تھے۔ اب بھی تین لوگوں کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔ وزیراعلیٰ سکھوندرسنگھ سکھو کے مطابق بادل پھٹنے سے پن بجلی کے دو پروجیکٹوں کو بھی نقصان پہنچاہے جس کا جائزہ ل...

April 17, 2025 9:46 AM

views 21

ہماچل پردیش میں اگلے دو روز کے دوران بہت خراب موسم رہنے کا امکان ہے۔

ہماچل پردیش میں اگلے دو روز کے دوران بہت خراب موسم رہنے کا امکان ہے۔ مقامی محکمہئ موسمیات نے کل اور ہفتے کے روز شدید بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے تعلق سے ایک الرٹ جاری کیا ہے۔ ایک رپورٹ V/C - Prabha ہماچل پردیش میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے، البتہ راجدھانی شملہ سمیت ریاست کے زیادہ تر حصوں میں کَل رات تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ مغرب سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کے مدِّنظر مقامی محکمہ موسمیات نے شملہ، Chamba، Kangara، Kullu اور منالی میں دو دن تک تیز بارش کے تعلق سے Orange Alertجار...

January 9, 2025 9:41 AM

views 15

ہماچل پردیش میں صاف موسم کے باوجود ریاست کے میدانی علاقوں میں صبح اور شام کے وقت میں گھنے کہرے کے سبب مسلسل سخت سردی کے حالات ہیں۔

ہماچل پردیش میں صاف موسم کے باوجود ریاست کے میدانی علاقوں میں صبح اور شام کے وقت میں گھنے کہرے کے سبب مسلسل سخت سردی کے حالات ہیں۔ حالانکہ دن کے وقت دھوپ کی وجہ سے لوگوں کو شدید سردی سے کچھ راحت مل رہی ہے۔

January 5, 2025 9:56 AM

views 15

اس دوران ہماچل پردیش میں سردی کے اس موسم میں ریکارڈ توڑ گرمی پڑ رہی ہے۔

اس دوران ہماچل پردیش میں سردی کے اس موسم میں ریکارڈ توڑ گرمی پڑ رہی ہے۔ چار جنوری تاریخ میں اب تک کا سب سے گرم دن رہا۔ دارالحکومت شملہ میں زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت 23 اعشاریہ ایک ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ وہیں ریاست میں دیگر حصوں میں بھی درجہئ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے: V/C Prabha Sharma ریاست کے محکمہئ موسمیات نے 3 اور 4 جنوری کو کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت میں 4 سے 7 ڈگری سیلسیس کا اضافہ درج کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سردی کے موسم میں...