September 19, 2025 9:45 AM
صارفین کے امور کی وزارت نے پیر سے GST کی کم کی گئی شرحیں نافذ ہونے کے تناظر میں صارفین کیلئے فائدوں کو یقینی بنانے کی خاطر اشیا اور سامان کو Pack کرنے کے ضابطوں کو سہل بنا دیا ہے۔
صارفین کے امور، خوراک اور تقسیمِ عامہ محکمے کی وزارت نے GST کی کم کی گئی شرحوں کے تناظر میں نظرِ ثانی شدہ ایڈوائزری جاری کی ہے۔ یہ شرحیں پیر سے نافذ ہوجائیں گی۔ ایڈوائزری کے مطابق مینوفیکچررس، Packers اور درآمد کار رضاکارانہ طور پر22 ستمبر سے پہلے تیار کیے گئے سامان کے پیکٹ پر نئ...