June 22, 2025 9:46 AM

views 20

وزیر داخلہ امت شاہ آج چھتیس گڑھ کے رائے پور میں نیشنل فورنسک سائنسز یونیورسٹی اور سینٹرل فورنسک سائنس لیباریٹری کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج سے چھتیس گڑھ کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ ریاست کی راجدھانی رائے پور اور نارائن پور ضلع میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج رائے پور میں نیشنل فورنسک سائنسز یونیورسٹی اور سینٹرل فورنسک سائنس لیباریٹری کے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ فورنسک سائنس یونیورسٹی لگ بھگ 40 ایکڑ کے رقبے میں تقریباً چار سو کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔ جناب شاہ آج Nava رائے پور میں چھتیس گڑھ اور ملحقہ ریاستوں کے پولیس ڈائریکٹر جنرل ا...