June 21, 2025 10:15 AM
18
وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگ کے 11ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر وشاکھاپٹنم میں قوم کی قیادت کی۔ انہوں نے عالمی کشیدگی کے دوران یوگ کے رول کو اُجاگر کیا اور کہا کہ یوگ سے امن کو ایک سمت ملتی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا کسی نہ کسی ذہنی دباؤ سے گزر رہی ہے اور ایسی صورتحال میں یوگ ہمیں امن کی جانب ایک سمت فراہم کرتا ہے۔ وشاکھاپٹنم سے، یوگ کے بین الاقوامی دن کی تقریبات کی قیادت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج 11ویں بار ہے کہ پوری دنیا 21 جون کو اجتماعی طور پر یوگ کر رہی ہے اور یہ کرشمہ ہے کہ یوگ نے پوری دنیا کو مربوط کر دیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس دن کو بین الاقوامی دن قرار دیے جانے کے سفر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب بھارت نے اقوام متحدہ میں تجویز پیش کی تھی کہ 21 جون ک...