June 13, 2025 10:18 AM
29
ہوائی جہازوں کے حادثات کی تحقیقات سے متعلق بیورو نے احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ گرنے کے واقعے کی باضابطہ چھان بین شروع کر دی ہے۔
ہوائی جہازوں کے حادثات کی تحقیقات سے متعلق بیورو نے احمد آباد میں، ایئر انڈیا کا طیارہ گرنے کے واقعے کی باضابطہ چھان بین شروع کر دی ہے۔ شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے کہا ہے کہ بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم کے طے کردہ بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق یہ تحقیقات کی جائے گی۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ سرکار اس معاملے کا تفصیل سے جائزہ لینے کیلئے مختلف شعبوں کے ماہرین پر مشتمل اعلیٰ سطح کی ایک کمیٹی تشکیل دے رہی ہے۔ اِدھر ٹاٹا گروپ کے چیئرمین این چندرشیکھرن نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی اس حادثے میں ...