December 6, 2025 3:01 PM

printer

Saras Ajeevika فوڈ فیسٹیول 2025 کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں اور ان میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

Saras Ajeevika فوڈ فیسٹیول 2025 کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں اور ان میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ یہ فیسٹیول پچھلے مہینے کی 29 تاریخ کو شروع ہوا تھا۔ دین دیال انتودیہ یوجنا قومی دیہی روزگار مشن کے تحت دیہی ترقی کی مرکزی وزارت نے اِس فیسٹیول کا اہتمام کیا ہے۔ یہ فیسٹیول خواتین کے بااختیار ہونے کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ نمائش میں حصہ لینے والی جھارکھنڈ کی ریکھا دیوی نے آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کی اِس پہل قدمی سے، اُسے فیسٹیول میں کھانے پینے کی اشیاء کا اسٹال لگانے کیلئے مالی امداد ملی ہے۔

SB – Rekha Devi