ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 12, 2025 9:28 AM | UGC

printer

Ragging کی روک تھام کے تعلق سے  عمل درآمد کے سلسلے میں رپورٹ پیش کریں اور 30 دن کے اندر اندر سبھی طلبا سے آن لائن حلف نامہ طلب کریں:UGC

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن UGC نے اُن اداروں کو، جو طلبا کی جانب سے Ragging کی روک تھام سے متعلق لازمی حلف نامے پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں، اُنہیں یہ ہدایت دی ہے کہ وہ Ragging کی روک تھام کے تعلق سے  عمل درآمد کے سلسلے میں رپورٹ پیش کریں اور 30 دن کے اندر اندر سبھی طلبا سے آن لائن حلف نامہ طلب کریں۔

UGC نے اِن اداروں سے کہا ہے کہ وہ Campus کے اندر Ragging کی روک تھام کے لیے اختیار کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں جامع رپورٹ فراہم کریں۔ UGC نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ وقت کے اندر ایسا کرنے میں ناکام رہنے کی صورت میں انضباطی کارروائی کی  جا سکتی ہے، جس میں تسلیم شدہ حیثیت ختم کرنا اور UGC گرانٹس اور فنڈنگ روکنا شامل ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں