June 19, 2025 3:49 PM

printer

QS عالمی یونیورسٹی درجہ بندی میں ریکارڈ تعداد میں 54 بھارتی اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔

QS عالمی یونیورسٹی درجہ بندی میں ریکارڈ تعداد میں 54 بھارتی اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی – دلّی، ملک کا اوّل درجے کا ادارہ بن کر ابھرا ہے۔ IIT دلّی کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے اور اب یہ دنیا بھر میں اعلیٰ تعلیم کے اداروں کی تازہ درجہ بندی میں 123 ویں مقام پر آگیا ہے، جبکہ پہلے یہ 150 ویں پوزیشن پر تھا۔ ساتھ ہی یہ کسی بھی ادارے کی اب تک کی اعلیٰ ترین QS عالمی یونیورسٹی درجہ بندی بھی ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر تعلیم کے وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ 2014 میں صرف 11 یونیورسٹیاں اِس میں شامل تھیں، جبکہ تازہ درجہ بندی میں پانچ گنا اضافے کے ساتھ اِن کی تعداد 54 ہوگئی ہے اور یہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تعلیم کے شعبے میں بڑی اصلاحات کا مظہر ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔