قومی جانچ ایجنسی NIA نے غیر قانونی ہتھیاروں اور گولی بارود کی منظم اسمگلنگ کیس کے سلسلے میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ NIA کی 22 ٹیموں نے تین ریاستوں میں کئی مقامات پر تلاش کی بڑی کارروائی انجام دی۔ اِن میں بہار کے نالندہ، شیخ پورہ اور پٹنہ ضلعے میں سات مقامات، اترپردیش کے Auraiya ضلعے میں 13 مقامات اور ہریانہ کے کروکشیتر ضلعے میں دو مقامات شامل ہیں۔
تلاشی کے دوران NIA کی ٹیموں نے بڑی تعداد میں ہتھیار اور مختلف Bores کا گولی بارود، ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی نقد رقم نیز قابل اعتراض ڈیٹا پرمشتمل کئی ڈجیٹل اور الیکٹرانک آلات ضبط کیے۔
تلاشی کے بعد NIA نے غیر قانونی گولی بارود کی اسمگلنگ اور خرید و فروخت میں ملوث وسیع ترSyndicate میں سرگرمی کے ساتھ شامل ہونے کی بنا پر پٹنہ سے ششی پرکاش، شیخ پورہ سے روی رنجن سنگھ اور کروکشیتر سے وجے کالرا اور Kush Kalra کو گرفتار کیا۔
NIA نے کہا ہے کہ یہ گولی بارود ہریانہ سے اترپردیش اسمگل کیا جا رہا تھا اور اس کے بعد سازش کے تحت بہار اور ملک کے دیگر حصوں میں پہنچایا جا رہا تھا۔x