بھارت کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی NHAI نے 79 ویں یومِ آزادی کے موقعے پر کل سے پورے ملک میں تقریباً ایک ہزار 150 ٹول پلازہ پر FASTag سالانہ پاس کی سہولت شروع کر دی ہے۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے مطابق سالانہ پاس کے آغاز کے پہلے ہی دن، شام 7 بجے تک، تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار لوگوں نے یہ پاس خریدا۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ ٹول پلازہ پر رقوم کے تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار لین دین کیے گئے۔
وزارت نے مزید بتایا کہ ہر ایک ٹول پلازہ پر NHAI افسران اور نوڈل افسران مقرر کیے گئے ہیں، تاکہ پاس استعمال کرنے والوں کے سفر کی خوش اسلوبی کو یقینی بنایا جا سکے۔
FASTag سالانہ پاس، اِس مقصد سے شروع کیا گیا ہے کہ 3 ہزار روپے کی فیس، ایک بار ادا کر کے FASTag کو، بار بار ریچارج کرنے کے طریقے سے بچا جا سکے۔ یہ پاس ایک سال تک، یا 200 ٹول پلازہ کراسنگس تک، مجاز رہے گا۔
FASTag سالانہ پاس، اُن سبھی غیر کاروباری گاڑیوں کے لیے مجاز ہوگا، جن کے پاس FASTag موجود ہے۔ ×