NEET PG 2025 امتحان آج منعقد کیا جائے گا۔ تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار میڈیکل گریجویٹس ایک ہی شفٹ میں صبح نو بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ہونے والے امتحان میں شامل ہوں گے۔ نیشنل بورڈس آف ایگزامنیشنز اِن میڈیکل سائنسز NBEMS کے ذریعے منعقدہ امتحان MD/MS اور دیگر پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کورسز میں داخلے کے لیے کمپیوٹر پر مبنی ہوگا۔
امیدوار صبح سات بجے سے امتحان مرکز میں داخل ہو سکتے ہیں۔ امتحان مرکز میں داخلہ صبح ساڑھے آٹھ بجے بند ہوجائے گا۔ NBEMS کے مطابق امیدواروں کو وقت سے پہلے امتحان مرکز پہنچنا چاہیے اور امتحان مرکز میں داخلے کے مقام سے اچھی طرح واقف ہونا چاہیے۔
امیدواروں کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ اپنے تمام ضروری دستاویزات ساتھ لائیں۔ ضروری دستاویزات نہ ہونے کی صورت میں انھیں امتحان مرکز میں داخل ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔x