NDA کے نائب صدر کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کَل اپنا پرچہئ نامزدگی داخل کریں گے۔ اُن کے پرچہئ نامزدگی داخل کرنے کے عمل میں NDA کے سبھی رہنماء شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپوزیشن پارٹیوں سمیت سبھی سیاستی جماعتوں سے NDA کے نائب صدر کے امیدوار سی پی رادھاکرشنن کو متفقہ طور پر منتخب کرنے کی اپیل کی ہے۔ نئی دلّی میں NDA کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے دوران جناب مودی نے یہ کہتے ہوئے جناب رادھا کرشنن کو NDA کے ارکانِ پارلیمنٹ سے متعارف کرایا کہ رُکنِ پارلیمنٹ اور گورنر کی حیثیت سے انہوں نے مختلف فرائض انجام دیے۔
میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر کِرن رِجیجو نے کہا کہ وزیر اعظم نے سبھی سیاسی پارٹیوں اور اُن کے ارکان پارلیمنٹ سے نائب صدر کے انتخاب کے لیے اتفاق رائے سے جناب رادھا کرشنن کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔
اِس دوران اپوزیشن آئی این ڈی آئی اے بلاک نے نائب صدر کے انتخاب کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج بی سُدرشن ریڈّی کو اپنا امیدورا بنایا ہے۔ کانگریس صدر ملِکا ارجُن کھڑگے نے کہا کہ سبھی اپوزیشن پارٹیوں نے جناب ریڈّی کو مشترکہ طور پر اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ جناب ریڈّی اِس ماہ کی 21 تاریخ کو اپنا پرچہئ نامزدگی داخل کریں گے۔
نائب صدر کا انتخاب آئندہ ماہ کی 9 تاریخ کو ہوگا۔ نائب صدر کے عہدے کے لیے پرچائے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 اگست ہے۔ کاغزاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 اگست کو ہوگی، جبکہ اِس ماہ کی 25 تاریخ تک نام واپس لیے جاسکیں گے۔ جناب جگدیپ دھنکھڑ کے استعفے کے سبب یہ انتخاب ہورہا ہے، جنہوں نے صحت سے متعلق وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے گذشتہ ماہ استعفیٰ دے دیا تھا۔ یہ 17 واں نائب صدر کا انتخاب ہوگا۔ نائب صدر کو الیکٹورل کالج کی جانب سے منتخب کیا جاتا ہے، جس میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان ہوتے ہیں۔
Site Admin | August 19, 2025 10:19 PM
NDA کے نائب صدر کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کَل اپنا پرچہئ نامزدگی داخل کریں گے
