July 28, 2025 2:48 PM

printer

NDA کے ارکان پارلیمنٹ نے سماجوادی پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ ڈِمپل یادو کے خلاف آل انڈیا امام ایسوسی ایشن کے صدر مولانا ساجد رشیدی کی قابل اعتراض رائے زنی کے معاملے پر آج پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کیا

NDA کے ارکان پارلیمنٹ نے سماجوادی پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ ڈِمپل یادو کے خلاف آل انڈیا امام ایسوسی ایشن کے صدر مولانا ساجد رشیدی کی قابل اعتراض رائے زنی کے معاملے پر آج پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کیا۔ اپنے ہاتھوں میں تختیاں لئے ہوئے NDA کے ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ اُن کی رائے زنی خواتین کی توہین کے مترادف ہے اور ملک اس توہین کو برداشت نہیں کرے گا۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی (R) کی ممبر پارلیمنٹ Shambhavi چودھری نے کہا کہ NDA کیلئے خواتین کا عزت وقار انتہائی ترجیح کا معاملہ ہے۔
اِدھر اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ نے بھی بہار میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی نظرثانی مہم کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا۔