NDA کی اتحادی جماعت جنتادل یونائیٹڈ نے بہار ریاستی اسمبلی انتخابات کیلئے آج اپنے 44 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کردی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں انتخابی مہم تیز ہوگئی ہے۔ جنتادل یونائیٹڈ نے کئی موجودہ قانون سازوں کو دوبارہ موقع دیا ہے، جن میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی حکومت کے کابینی وزراء لیشی سنگھ، جینت راج، سُمت کمار سنگھ اور شیلا منڈل شامل ہیں۔ اس سے پہلے کَل BJP نے 18 امیدواروں پر مشتمل اپنی تیسری فہرست جاری کی تھی، جس کے ساتھ ہی بہار میں NDA کی سیٹوں کی تقسیم کے تحت BJP کی جانب سے 101 نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان مکمل ہوچکا ہے۔ راشٹریہ لوک مورچہ نے بھی انہیں دی گئی سیٹوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ اس کے مطابق پارٹی سربراہ اوپیندر کشواہا کی اہلیہ Snehlata سہسارام اسمبلی حلقے سے انتخاب لڑیں گی۔ 243 رکنی بہار اسمبلی کیلئے انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے کے تحت 6 نومبر کو 121 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 11 نومبر کو 20 ضلعوں کی 122 سیٹوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔×
Site Admin | October 16, 2025 2:58 PM
NDA کی اتحادی جماعت جنتادل یونائیٹڈ نے بہار ریاستی اسمبلی انتخابات کیلئے آج اپنے 44 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کردی۔