ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 8, 2025 10:01 AM | Bihar Campaining

printer

NDA اور مہا گٹھ بندھن کے سرکردہ رہنماؤں نے بہار میں ووٹروں تک پہنچنے کی اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ یہاں اسمبلی چناؤ کے دوسرے مرحلے کی مہم کے لیے اب محض دو دن باقی رہ گئے ہیں۔

بہار میں، NDA اور مہا گٹھ بندھن کے سرکردہ رہنماؤں نے، ووٹروں تک پہنچنے کی اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، کیونکہ اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کی مہم کل شام ختم ہو جائے گی۔

NDA اور مہا گٹھ بندھن نیز دیگر سیاسی پارٹیوں کے  سینئر رہنماء اور ممتاز شخصیتیں، ووٹروں کو لبھانے کے لیے پوری ریاست میں انتخابی ریلیوں اور عوامی جلسوں کا انعقاد کر رہی ہیں۔

اس مرحلے کے تحت 20 ضلعوں کے 122 حلقوں میں منگل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

BJP کی ممتاز شخصیت، وزیر اعظم نریندر مودی آج سیتامڑھی اور بیتیا میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ BJP کے سینئر رہنماء راجناتھ سنگھ بھی روہتاس اور کائمور ضلعوں میں 3 الگ-الگ عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ اسی طرح سینئر BJP رہنماء مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی کٹیہار میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مشرقی چمپارن اور گیا جی میں بہت سی انتخابی ریلیوں میں شرکت کریں گے۔ NDA امیدواروں کی حمایت میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو، بانکا، موتیہاری اور گیا جی میں مختلف عوامی جلسوں میں شرکت کریں گے۔

مہا گٹھ بندھن کی سینئر کانگریس رہنماء پرینکا گاندھی، اپنی اتحادی پارٹیوں کی حمایت میں، کٹیہار میں دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گی۔

اسی دوران مہا گٹھ بندھن سے وابستہ وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو، جموئی، نوادہ، گیا اور جہان آباد میں آج 18 عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ جَن سُراج پارٹی، راشٹریہ لوک جَن شکتی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی جیسی دیگر پارٹیوں کے سینئر رہنماء آج ریاست بھر میں بہت سے روڈ شو اور انتخابی ریلیوں میں شرکت کریں گے۔

ریاست میں اسمبلی چناؤ کے پہلے مرحلے میں منگل کو  64 اعشاریہ چھ-چھ فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے، جو ایک  ریکارڈ ہے۔ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو کرائی جائے گی۔×