December 28, 2024 9:29 PM

printer

NCW کی چیئرپرسن    نے ایک کمیٹی تشکیل دی

خواتین کی قومی کمیشن NCW کی چیئرپرسن    Vijaya Rahatkar نے چنئی کی اَنّا یونیورسٹی میں جنسی طور پر حملہ کیے جانے کے مبینہ معاملے کی تحقیقات کیلئے حقائق کا پتہ لگانے سے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ایک بیان میں کمیشن نے بتایا کہ دو ممبران پر مشتمل کمیٹی، اُن حالات کا جائزہ لے گی، جن کے سبب یہ واقعہ رونما ہوا اور کمیٹی، اتھارٹیز کی جانب سے کی گئی کارروائی کا بھی جائزہ لے گی۔یہ متعلقہ افسران، متاثرین، اُن کے اہل خاندان،   دوست احباب اور مختلف رضاکار تنظیموں سے بھی بات چیت کرے گی تاکہ حقائق کا پتہ لگا سکے اور اس طرح کے واقعات رونما ہونے کی روک تھام کے اقدامات تجویز کرسکے۔دو دن قبل خواتین کے قومی کمیشن نے اِس معاملے میں اپنے طور پر نوٹس لیا تھا اور جناب راحتکر نے تمل ناڈو پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت دی تھی کہ وہ متاثر کیلئے مفت  طبی دیکھ بھال اور تحفظ کو یقینی بنائے۔ انہوں نے اُن افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی تھی، جو متاثرہ کی شناخت کا اعلانیہ اظہار کر رہے ہیں اور اِس طرح بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 72 اور سپریم کورٹ کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔