خواتین کے قومی کمیشن NCW نے ”شکتی اسکالرس: NCW کی نوجوان ریسرچ فیلوشپ“ پروگرام کا آغاز کیا ہے، جس میں نوجوان طلباء اور محققین سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں کہ وہ بھارت میں خواتین پر اثرانداز ہونے والے معاملات سے متعلق پالیسی پر مرکوز تحقیق کریں۔
فیلوشپ کا مقصد خواتین کی حفاظت اور وقار، صنف پر مبنی تشدد، قانونی حقوق اور انصاف تک رسائی، سائبر حفاظت، صحت وتغذیہ، اقتصادی طور پر اختیارات کی تفویض اور لیبر کی شراکت جیسے اہم میدانوں میں کثیر رُخی تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
یہ فیلوشپ 21 سے 30 سال کے درمیان کی عمر والے شہریوں کیلئے ہے، جن کی کم سے کم تعلیمی قابلیت کسی تسلیم شدہ ادارے سے گریجویشن ہے۔
NCW نے کہا کہ منتخبہ امیدواروں کو 6 ماہ کا تحقیقی مطالعہ کرنے کیلئے ایک لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔