NCR ہوا کے معیار کے بندوبست کے کمیشن CAQM نے قومی راجدھانی خطّہ اور ملحقہ علاقوں میں موسم کے سازگار حالات کے باعث فضائی معیار میں نمایاں بہتری کے بعد GRAP کے تیسرے مرحلے کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔
تیسرے مرحلے کے نفاذ کے ختم ہونے کے بعد نجی تعمیرات اور انہدام کی سرگرمیاں، کانکنی اور اس سے منسلک کارروائیاں فوری طور پر دوبارہ شروع کی جا سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی خطے میں چلنے والی پرانی BS-3 پیٹرول اور BS-4 ڈیزل گاڑیوں پر عائد پابندیاں بھی ہٹا لی گئی ہیں، نیز تیسرے مرحلے کے تحت نافذ دیگر گاڑیوں سے متعلق پابندیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔
حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ GRAP کے موجودہ شیڈول کے تحت مرحلہ دوم اور ایک سے متعلق شہری چارٹر کی سختی سے پابندی کریں، تاکہ ہوا کے معیار کا اشاریہ AQI کی سطح دوبارہ خراب نہ ہو۔×