منشیات کی روک تھام سے متعلق بیورو کے ڈائریکٹر جنرل انوراگ گرگ نے ریاستی منشیات مخالف ٹاسک فورس کے ساتھ تال میل مضبوط کرنے اور خفیہ معلومات مشترک کرنے کے علاوہ منشیات کے استعمال کے خلاف بیداری پیدا کرنے کیلئے میڈیا کی بااثر شخصیات کی نشان دہی کرنے پر زور دیا ہے۔ NCB کی زونل ڈائرکٹروں کی تیسری کانفرنس کے دوران اُن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منشیات کے غیرقانونی کاروبار کے نیٹ ورک کو نشانہ بنانا بیورو کی اولین ترجیح ہے۔ یہ کانفرنس کَل نئی دلّی میں اختتام پذیر ہوئی۔×
Site Admin | December 17, 2025 3:17 PM
NCB نے کہا کہ منشیات کے غیرقانونی کاروبار کے نیٹ ورک کو نشانہ بنانا بیورو کی اولین ترجیح ہے۔