ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 9, 2025 3:16 PM

printer

NASA کے Crew-10 مشن کے چار خلاء باز کل کرہئ ارض پر واپسی کیلئے، SpaceX ڈریگن کیپسول میں سوار ہوکر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے روانہ ہوئے

NASA کے Crew-10 مشن کے چار خلاء باز کل کرہئ ارض پر واپسی کیلئے، SpaceX ڈریگن کیپسول میں سوار ہوکر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے روانہ ہوئے۔ واپسی کا یہ سفر 18 گھنٹے پر مشتمل ہے۔ امریکی خلاء باز Anne McClian اور Nichole Ayers، جاپانی خلاء باز Takuya Onishi اور روس کے خلاء باز Kirill Peskov کے آج بھارتی وقت کے مطابق رات 9 بجکر تین منٹ پر کیلیفورنیا کے ساحلی مقام پر بحر الکاہل میں اترنے کا امکان ہے۔ خلاء بازوں کے اس عملے نے خلاء میں 146 دن کی اپنے قیام کے دوران 200 سے زیادہ اہم تجربے مکمل کئے۔ ان میں پودوں کی نشو ونما میں مائکرو Gravity کے اثر اور خلیات کے عمل جیسے تجربات شامل ہیں۔ Crew-10 مشن مارچ میں لانچ ہوا تھا، جس نے Crew-9 کی جگہ لی تھی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔