ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 21, 2024 9:28 PM

printer

Nabard, RBI اور NEDFI شمال مشرق کے فائنینس کیلئے علیحدہ سے رہنما خطوط وضع کریں

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج Nabard, RBI اور شمال مشرقی ڈیولپمنٹ فائنینس کارپوریشن لمٹیڈ NEDFI سے کہا ہے کہ وہ شمال مشرق کے فائنینس کیلئے علیحدہ سے رہنما خطوط وضع کریں۔ اگرتلہ میں شمال مشرقی بینکرز کانکلیو 2024 سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ یہ خطہ ایک امتیازی نوعیت کے علاقے کا حامل ہے اور پورے ملک کیلئے یکساں رہنما خطوط نہیں ہوسکتے۔جناب شاہ نے اعتماد ظاہر کیا کہ سرمایہ کاری کی آمد کو متوجہ کرنے کے اعتبار سے یہ خطہ اپنے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی فرض ہے کہ وہ شمال مشرقی خطے کی پیش رفت اور ترقی کو یقینی بنائے کیونکہ یہاں وسیع تر امکانات پائے جاتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ترقی یافتہ بھارت اور اعتماد قائم کرنے نیز برآمداتی نقطہئ نظر سے بھی یہ خطہ ایک گیٹ وے بن جائے گا۔اِس سے قبل جناب شاہ نے اگرتلہ میں شمال مشرقی کونسل کے 72 ویں مکمل اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے شمال مشرق کو توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کا قیام، سب سے اہم چیز ہے، جو خطے میں عمل میں آیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔