Karkada Vavu Bali جو کہ ایک خاص ہندو رسم ہے اور مرحوم آباؤ اجداد کی یاد میں ادا کی جاتی ہے، آج صبح سویرے کیرالہ میں شروع ہو گئی۔

Karkada Vavu Bali جو کہ ایک خاص ہندو رسم ہے اور مرحوم آباؤ اجداد کی یاد میں ادا کی جاتی ہے، آج صبح سویرے کیرالہ میں شروع ہو گئی۔ یہ رسم ریاست بھر میں مختلف مندروں اور دریا کے کناروں پر ایک اجتماعی تقریب کے طور پر منائی جا رہی ہے۔

یہ رسم ملیالم مہینے کے Karkidakam کے، اماوسیہ کے دن ادا کی جاتی ہے۔ عقیدتمند مرد، خواتین اور بچے اپنے  آباؤ و اجداد کو Bali نام کی رسم کے ذریعے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ Aluva میں پیریار دریا کے کنارے اور Papanasam, Varkala, Thiruvallam Shangumukham اور Varakkal جیسے مختلف ساحلی مقامات پر آج صبح سویرے سے لوگوں کی بڑی تعداد دیکھی جا رہی ہے۔ رسومات کے دوران ماحول کے لیے سازگار ضابطوں کو برقرار رکھنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ شہری اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے رسم کی ادائیگی، ماحول کے لیے سازگار طریقے سے انجام دیے جانے کے لیے ضروری رہنماء ہدایات جاری کی ہیں۔

عقیدتمندوں کی سہولت کے لیے خصوصی بس خدمات اور کوچی میٹرو کی سہولیات کا بھی انتظام کیا گیا ہے، تاکہ اُن کو کو رسومات کے مقام تک پہنچنے میں مدد کی جا سکے۔

موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی تناظر میں حکام نے تمام اہم مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔