Kanishka طیارے میں بم دھماکے کے واقعے کو 40 سال پورے ہونے پر وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اس حملے میں مارے گئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اسے دہشت گردی کی بدترین حرکتوں میں سے ایک قرار دیا۔1985 میں آج کے ہی دن ائیر انڈیا کی پرواز 182، کا طیارہ کناڈا سے سرگرمیاں چلانے والے خالصتانی دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں آئرلینڈ کے ساحل کے نزدیک اوقیانوس سمندر کے اوپر آسمان میں ہی پھٹ پڑا تھا۔ اس حملے میں 329 بے قصور مسافر مارے گئے تھے، جن میں بچوں سمیت کئی بھارتی شہریوں کے ساتھ ساتھ کناڈا اور دیگر غیر ملکی شہری بھی شامل تھے۔ یہ طیارہ کناڈا میں Montreal سے لندن اور نئی دلی کی پرواز پر تھا۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ یہ حملہ ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ دنیا کے ملکوں کو دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کو کیوں بالکل برداشت نہیں کرنا چاہئے۔ ادھر پٹرولیم اور قدرتی گیس محکمے کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آٹھ ارکان پر مشتمل بھارتی وفد کے ہمراہ آئرلینڈ میں Cork کے مقام پر Ahakista میموریل پر Kanishka بم حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس وفد میں BJP کے قومی جنرل سکریٹری ترُن چُگھ، اترپردیش سرکار میں وزیر مملکت بلدیو سنگھ Aulakh، ارکان اسمبلی اروندر سنگھ Lovely، گُرویر سنگھ براڑ، نریندر سنگھ رینا، ترلوک سنگھ چیما اور آئرلینڈ میں سفیر اکھیلیش مشرا شامل تھے۔ آئرلینڈ کے وزیراعظم Micheal Martin اور کناڈا کے عوامی سلامتی محکمے کے وزیر Gary Anandasangaree نے بھی اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔