JDU کے ممبر پارلیمنٹ سنجے جھا کی قیادت میں جو کُل جماعتی بھارتی وفد جاپان گیا ہے، اُس نے آج جاپان کے شہر ٹوکیو میں، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی LDP کے، دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق تحقیقی کمیٹی کے کارگزار چیئرپرسن اور انصاف کے سابق وزیر یاسوہیرو ہناشی سے ملاقات کی۔
وفد نے دہشت گردی کی ہر شکل میں بھارت کے اتحاد اور عزم کو اجاگر کیا۔ دونوں ملکوں نے دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہ کرنے کے اپنے اپنے عزم کو دوہرایا۔ وفد نے ٹوکیو میں، برازیل، آسٹریلیا، کولمبیا، یونان اور جنوبی کوریا کے سفارتکاروں اور دیگر اہلکاروں سے بھی بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران جناب جھا نے کہا کہ دنیا میں ہر ایک دہشت گردانہ سرگرمی کا تعلق پاکستان سے ہے، جو ایک معمول بن گیا ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بھارتی شہریوں کو کچھ ہوا، تو بھارت اس کا جواب دے گا۔
اسی دوران DMK ممبر پارلیمنٹ کنی موزی کروناندھی کی قیادت میں ایک اور کثیر جماعتی وفد کو، جو فی الحال ماسکو میں ہے، روس میں بھارتی سفیر ونے کمار نے جانکاری فراہم کی۔ یہ جانکاری اس وفد کی باقاعدہ سرگرمیاں شروع ہونے سے پہلے بھارت – روس تعلقات کے مختلف پہلوؤں سے متعلق تھیں۔ یہ وفد آج صبح ماسکو پہنچا تھا۔
محترمہ کنی موزی کی قیادت والا یہ کثیر جماعتی وفد اپنے دورے کے بعد کے مرحلوں میں اسپین، یونان، سلووینیا اور لاتویا جائے گا۔
Site Admin | May 23, 2025 2:42 PM
JDU کے ممبر پارلیمنٹ سنجے جھا کی قیادت میں جو کُل جماعتی بھارتی وفد جاپان گیا ہے