بہار میں نتیش کمار کو متفقہ طور پر JDU قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا گیا ہے۔ اِسی سلسلے کے تحت پٹنہ میں پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹرس میں BJP کے نومنتخبہ MLAs کی میٹنگ ہوئی، جس میں BJP کے سینئر لیڈر سمراٹ چودھری کو لیجسلیٹیو پارٹی لیڈر اور وجے کمار سنہا کو ڈپٹی لیجسلیٹیو لیڈر منتخب کیا گیا۔ یہ میٹنگ تین مرکزی مشاہدین کی موجودگی میں ہوئی۔
اِس دوران پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں وزیرِ اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اِس میں وزیرِ اعظم نریندر مودی NDA کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور کئی دیگر سرکردہ شخصیات شرکت کریں گی۔ BJP کے ریاستی صدر ڈاکٹر دلیپ جیسوال نے کہا ہے کہ گاندھی میدان میں اِس تقریب میں تقریباً تین لاکھ لوگوں کے شرکت کرنے کا امکان ہے۔ x