خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم ISRO پیر کو اپنے خلائی docking تجربے SpaDex کو چھوڑنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ ایک انٹرویو میں خلائی محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے آج بتایا کہ سال کے اختتام پر اسرو کا مشن، تاریخی نوعیت کا ہوگا کیونکہ یہ خلا میں دو سیٹلائٹ کی docking یا اُنہیں ملانے کے ایک نایاب عمل سے گزرے گا۔ ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ SpaDex مشن سے بھارت، ملکوں کی ایک خصوصی لیگ میں شامل ہوجائے گا، جو خلا میں docking کے عمل کے مہارت کے حامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک منفرد اندازِ نظر کا حامل PSLV راکٹ، دو سیٹلائٹس کو خلا میں چھوڑے گا، جو دیسی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ بھارتی docking سسٹم کی یہ دیسی ٹیکنالوجی، اِس پیچیدہ عمل کو سر انجام دے گی۔
Site Admin | December 28, 2024 9:32 PM
ISRO پیر کو اپنے خلائی docking تجربے SpaDex کو چھوڑنے کیلئے پوری طرح تیار